ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اسپتال میں بھرتی کرنے سےانکار کے بعد فساد متاثرہ نے سڑک پر ہی دیا بچے کو جنم

اسپتال میں بھرتی کرنے سےانکار کے بعد فساد متاثرہ نے سڑک پر ہی دیا بچے کو جنم

Wed, 22 Jun 2016 12:03:58  SO Admin   S.O. News Service

مظفرنگر، 21؍جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )2013کے مظفرنگر فسادات کے دوران اپنے آبائی گاؤں سے بے گھر 35سالہ خاتون نے آج سڑک پر بچے کو جنم دیا کیونکہ ایک سرکاری اسپتال نے اسے بھرتی کرنے سے مبینہ طور پر انکار کر دیا تھا۔اس کے بعد چیف میڈیکل آفیسر(سی ایم او)نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔اس کے شوہر نے بتایا کہ یہ واقعہ کل پیش آیا ، جب حاملہ عورت کو کاندھلہ شہر کے ایک سرکاری ابتدائی میڈیکل مرکز نے بھرتی کرنے سے مبینہ طور پر انکار کر دیا۔متاثرہ کے شوہر نے الزام لگایا کہ ڈاکٹروں نے اسے واپس جانے کو کہا کیونکہ اس کی ڈلیوری کی ممکنہ تاریخ تین دن بعد کی تھی۔اس نے بتایا کہ گھر لوٹتے وقت اس کی بیوی نے سڑک پر ہی بچے کو جنم دے دیا ۔خاتون کو بعد میں سی ایم او وی اگنی ہوتری کی ہدایت کے مطابق شاملی ضلع کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اسی درمیان سی ایم او نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔خاتون نے دعوی کیا کہ فسادات کے دوران اسے اپنا آبائی گاؤں پھگانہ چھوڑنا پڑا تھا اور بعد میں اس کی بازآبادکاری کاندھلہ شہر میں کرائی گئی ۔


Share: